8 اکتوبر، 2007، 7:50 PM

عراق

امریکی کمپنی بلیک واٹر کے افراد نے جان بوجھ کر عراقیوں کوگولیوں کا نشانہ بنایا

امریکی کمپنی بلیک واٹر کے افراد نے جان بوجھ کر عراقیوں کوگولیوں کا نشانہ بنایا

عراقی حکام نےکہا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کی فائرنگ کے واقعہ میں اندازوں سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حکام نےکہا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی کمپنی بلیک واٹر کی فائرنگ کے واقعہ میں اندازوں سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے تھے ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ اس میں گیارہ عراقی ہلاک ہوئے تھے لیکن اب حکومت نے کہا ہے کہ بلیک واٹر فرم کے گارڈوں کی فائرنگ سے سترہ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔ عراقی تفتیش کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلیک واٹر فرم کے اہلکاروں پر فائرنگ نہیں کی گئی تھی۔اور انھوں نے جان بوجھ کر عراقیوں کو گولیوں کا نشانہ بنیا تھا عراقی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلیک واٹر فرم کی کارروائی دانستہ قتل کے زمرے میں آتی ہے۔ یہ واقعہ سولہ ستمبر کو بغداد میں پیش آیا تھا جس میں تئیس افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم نور المالکی کی طرف سے قائم جانے والی تفتیشی کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ بلیک واٹر فرم کا کارواں براہ راست یا بالواسطہ کسی حملے کی زد میں آیا تھا۔ ’اس پر ایک پتھر بھی نہیں پھینکا گیا۔

News ID 565486

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha